کیلیفورنیا، ہرلی پرو سرفنگ مقابلہ، کیلے سلیٹر کو اپ سیٹ شکست کا سامنا

Hurley Pro surfing

Hurley Pro surfing

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) کیلیفورنیا میں ہرلے پرو سرفنگ چیمپئن شپ کے افتتاحی مرحلے میں ورلڈ چیمپئن کو مقامی سرفر سے اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ کیلیفورنیا کے ساحل پر ہونیوالے سرفنگ ایونٹ میں میزبان ٹیم کے سان کلیمنٹ نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔

انہوں نے پہلے راؤنڈ میں گیارہ بار کے اے ایس پی ورلڈ چیمپئن کیلے کیلے سلیٹر کو شکست دی۔ سلیٹر تین ہیٹس تک اپنی زبردست سرفنگ کے ساتھ سر فہرست تھے لیکن فائنل ہیٹ میں کیلیفورنین کھلاڑی کلیمنٹ نے مقررہ وقت میں تیز اور بلند لہروں کا مقابلہ کر کے برتری کے ساتھ پہلی پوزیشن بھی اپنے نام کی۔

خوش قسمتی سے سلیٹر ایونٹ سے باہر ہونے سے بچ گئے تاہم راؤنڈ ٹو میں ان کا مقابلہ فرانسیسی سرفر جرمی فلورز سے ہو گا۔