جھنگ (جیوڈیسک) عمران خان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے جھنگ پہنچے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاقتوروں کی شوگر ملیں بچانے کیلئے غریبوں کو ڈبویا گیا۔ ایک شوگر مل کے لئے ڈھائی ارب روپے کا پل بنایا گیا۔
سیلابی بندوں کی مرمت کی جاتی تو اتنی بڑی تعداد میں لوگ متاثر نہ ہوتے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اصل جنگ اسلام آباد میں لڑی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف کے بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔