لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں املاک، گھروں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ عید سے قبل کر دیا جائے گا۔
لاہور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن متاثرہ دیہات میں پانی کے نمونے درست نہیں نکلے وہاں فوری طور پر پانی کا متبادل انتظام کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جسے ہدایت کی گئی ہے کہ مالی امداد کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کرے۔