پیرمحل کی خبریں 15/9/2014

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) سیلاب زدگان کو فراہم کیے گئے امداد ی سامان کی خوردبرد پرمکینوں کا احتجاج محکمہ مال کے اہلکاروںنے مستحق سیلاب متاثرین کو راشن دینے کی بجائے اپنے من پسند چہیتوں کو نواز دیا فی الفور تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی سیلاب متاثرین کے لیے امداد جس میں خشک راشن دال چاول آٹا دالیں چینی چائے خیمے وغیرہ کے ہزاروں پیکٹ بھیجے گئے جس کو حاجی منیر احمد نائب تحصیلدار ، پٹواری ماجد ہراج نے اپنے من پسندپرائیویٹ افراد جن میں عامر علی ولد مشتاق ساکن موضع ڈھیڈی کے ذریعے سیلاب متاثرین میں تقسیم کرنے کی بجائے خورد برد کرلی موضع درگاہی پور کے مکینوں کا کہنا کہ سیلاب متاثرین کو فراہم کیے گئے امدادی سامان کی تقسیم نمبردار کے ذریعے کروائی جانی چاہیے تھی تاکہ اصل مکینوں کو امداد ملتی مگر پٹواری اور تحصیلدار نے اپنے پرائیویٹ افراد کے ذریعے پنجاب حکومت کی طرف سے فلڈ متاثرین کے لیے بھجوایا گیا سامان خورد برد کرلیا درگاہی پور کے مکینوںمحمد الیاس ولد عبدالغنی، محمد طاہر ولد عبدالحمید ،منور حسین ولد محمد حیات ، تاج محمد ولد عبداللطیف ، محمد عبداللہ ولد عبدالحق ،محمد اشرف ولد ولی محمد ، محمد اسماعیل ولد عبدالکریم ،محمد جاوید ولد نذیر احمد ، نذیر احمد ولد رحمت اللہ عبدالرزاق ولد حامد نے سیلاب متاثرین کے لیے بھجوایا گیا سامان خورد برد کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر فیصل آباد سے فی الفور کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) بااثر قبضہ گروپ 22سال سے قائم مسجد کو مسمار کرنے کے درپے محمد ارشدنے 22سال قبل ملک محمد عبداللہ ولد محبت خاں کی طرف وقف کردہ جگہ پر قائم کردہ مسجد کو عرفان الحسن کو آٹھ لاکھ روپے میں پٹواری کی ملی بھگت سے فروخت کردیا مسجد کو مسمار ہونے سے بچایا جائے مکینوں کی فریاد تفصیل کے مطابق چک نمبر662/3گ ب کی 22سال پہلے تعمیر شدہ مسجد گلزا رمصطفی جس کو ملک محمد عبداللہ ولد محبت خاں ساکن چک نمبر663/4گ ب نے منظور احمد ولد ولی محمد ساکن مندر بلاک پیرمحل سے کھیوٹ نمبر1099کھتونی نمبر 46واقع چک نمبر662گ ب رقبہ ایک کنال 1992میں خرید کرکے مسجد گلزا رمصطفی کووقف کردیا جس پر عالی شان مسجد تعمیر کردی گئی منظور احمد کے وارثان نے پٹواری کی ملی بھگت سے منظور احمد کے فوت ہونے کے بعد وراثت سکینہ بی بی بیوہ اور احسن فرید ، محسن فرید ،حسن سردار فرید پسران کے نام کرکے محمد ارشد ولد محمد فیروز جٹ کھوکھر نے دولاکھ روپے میں خرید کرلی اور جعل سازی سے لاعلمی میں مسجد کی جگہ مبلغ آٹھ لاکھ روپے میں عرفان الحسن ولد عبدالمجید آرائیں کو فروخت کردی جب انتقال رجسٹری مکمل ہوگیا تو عرفان الحسن کو جگہ مذکور پر مسجد تعمیر ہونے کا معلوم ہوا دیہاتیوں کو 22سالہ قدیم فروخت ہونے کا علم ہواتو علاقہ بھر میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی دیہاتیوںنے محمد عبداللہ ولد محبت خان اور امام مسجد محمد یار سیالوی کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ مسجد کی وقف اراضی کو غیر قانونی فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انتقال کو منسوخ کیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) سڑک اور لڑائی کے حادثات میں خواتین سمیت 11افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات میں چک نمبر678/19گ ب کی شازیہ پروین زوجہ غلام شبیر ، بشیر احمد ولد ریاض حسین ، چک نمبر673/14گ ب کی رہائشی عاصمہ بی بی زوجہ آصف علی ، خورشید بی بی زوجہ شوکت علی چک نمبر674/15گ ب کی رہائشی کوثر بی بی زوجہ ذوالفقار حارث آباد کی رہائشی عذراں بی بی زوجہ عابد علی ، سمیر ازوجہ غلام دستگیر ،جبکہ سی پلاٹ کا جاوید اقبال ولد محمد اقبال زخمی ہوگئے سڑک کے حادثات میں چک نمبر343گ ب کارہائشی وقاص ارشد ولد محمد ارشد ، چک نمبر310گ ب کا رہائشی نذرخاں ولد صاحب خاں ، چک نمبر319گ ب کا رہائشی غلام شبیر ولد شبیر احمد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا ددی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ناجائز اسلحہ برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد نظام ولد شہامند علی قوم سلوترا سکنہ سکنہ بستی گاہی شاہ 741گ ببسم اللہ چوک بھسی جھکڑ روڑ پر آرہاتھا دوران ناکہ محمد نظام سے پسٹل 30بور مع پانچ عدد گولیاں برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) غیر قانونی طورپر ری فلنگ کرتے ہوئے گیس ڈیلر گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چوکی پولیس پیرمحل نے مخبر کی اطلاع پر ملکانوالہ چوک پیرمحل میں الفرید گیس سنٹر پر مسمی محمد ارشاد ولد عبدالعزیز قوم جٹ سکنہ اپرکالونی پیرمحل کو اپنی دوکان پر بذریعہ مشین سلنڈروں میں گیس ری فلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر گرفتار کرکے زیر دفعہ 285/286ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) سائیکل چوری دکان کے باہر سے کھڑی سائیکل چوری کرکے لے گیا تفصیل کے مطابق مدینہ بلاک پیرمحل کے رہائشی محمد سلیم ولد محمدرفیق قوم راجپوت نے مین بازار پیرمحل میںسلیم شوز کے نام سے دکان بنا رکھی ہے جس کے سامنے سائیکل نمبری1743570برنگ سیاہ ڈبل فریم 22انچ کیر ئر لگا ہو ا مالیتی 4500روپے کھڑی کی جس کو سائیکل چور ذوالفقار علی عرف بھورا سکنہ 266گ ب نے چوری کرلیا تھانہ پیرمحل پولیس نے چور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا