کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی جا رہی ہے جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
صحافیوں نے ٹارگٹ کلنگ کیخلاف پریس کلب سے شہید فیاض سنبل چوک تک ریلی نکالی، ریلی کی قیادت پی ایف یو جے کے افضل بٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر ضیاءالرحمان کر رہے ہیں۔
صحافیوں نے اظہار یکجہتی کیلئے شہید فیاض سنبل چوک پر ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنےاحتجاج بھی کیا، ریلی میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی اور کارکن شریک ہیں۔