جاوید ہاشمی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے جاوید ہاشمی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق این اے 149 میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو ہو گا۔

کاغذاتِ نامزدگی 22 اور 23 ستمبر کو وصول کیے جائیں گے، 24 اور 25 ستمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی جبکہ 27 ستمبر کو اپیل دائر کی جا سکے گی۔