ایکسٹریم سیلنگ سیریز، نیوزی لینڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Extreme Sailing Series

Extreme Sailing Series

نیوزی لینڈ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایکسٹریم سیلنگ سیریز کے چھٹے مرحلے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کیوی ٹیم نے سیزن میں پہلی فتح سمیٹی۔ استنبول کے ساحلوں میں جاری ایکسٹرا سیلنگ سیریز میں سیلرز نے لہروں کا خوب مقابلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بلند لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے چھٹامرحلہ اپنے نام کیا۔

کیوی بادبانوں پر مشتمل ٹیم نے 2012 کے بعد رواں سال ہونیوالی سیریز میں پہلی کامیابی کا مزہ چکھا۔ سیریز کے چھٹے مرحلے میں اومان کی ٹیم دی ویو نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں مجموعی طور پر ٹاپ پوزیشن پر سوئس ٹیم ایلنگھی کا 55 پوائنٹس کے ساتھ قبضہ برقرار ہے۔