پی پی پی کا آزاد کشمیر کے سیلاب زدگان کیلئے 10 کروڑ کا چیک

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے سیلاب زدگان کے لیے 10 کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا ہے۔ چیک بلاول بھٹو نے اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے حوالے کیا۔

سندھ حکمت کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے 20 ٹرک روانہ کیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلابی ریلا باآسانی گڈو اور سکھر بیراج سے گزر جائے گا۔

پانی بحیرۂ عرب میں گرنے تک بندوں کی نگرانی کی جائے گی۔ بلاول ہاؤس کراچی میں پنجاب اور آزاد کشمیر کے سیلاب متاثرین کےلیے امداد کی فراہمی کے حوالے سے تقریب ہوئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر آزاد کشمیر کو پارٹی کی طرف سے دس کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا جبکہ پنجاب کے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سامان کے ٹرک پارٹی رہنما منظور وٹو کے حوالے کیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ 6 سے 7 لاکھ کے سیلابی ریلے سے گڈو اور سکھر بیراج کو خطرہ نہیں۔