کراچی: سپر ہائی وے پر بس الٹ گئی، متعدد افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سپرہائی وے پر لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب بس الٹنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ سپر ہائی وے پر لکی سیمنٹ کے قریب پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔