نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں نیویارک کی دوشیزہ Kira Kazantsev نے مس امریکا 2015 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ریاست نیو جرسی کے شہر اٹلانٹک میں مس امریکا کا مقابلہ ہوا، جہاں امریکا بھر کی حسیناؤں نے جلوے بکھیر، 23 سالہ Kira Kazantsev نے اپنی خوبصورت آواز اور ذہانت سے ججوں کے دل جیت لیے اور 50 ہزار ڈالر کی اسکالر شپ پانے میں کامیاب ہوگئیں۔
اس طرح نیو یار ک نے مسلسل تیسری بار مس امریکا کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گزشتہ سال بھارتی نژاد نیویارک کی Nina Davuluri نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔ اس موقع پر 94 سالہ سابق مس امریکا بھی موجود تھیں۔