میرے ساتھ جو ہوا اس پر پوری قوم کو دکھ ہے، سعید اجمل

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

لاہور (جیوڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے بولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کا نشانہ بننے والے پاکستانی کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ جو ہوا اس پر میرے ساتھ ساتھ پوری قوم کو دکھ ہے، کسی قسم کی کوئی ٹینشن نہیں، انشاء اللہ انٹرنیشنل کرکٹ میں جلد کم بیک کروں گا۔

سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی پابندی سے کوئی پریشانی نہیں، اس فیصلے سے وقتی دھچکا لگا تھا، پہلے سے بہتر انداز میں کم بیک کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیریز اہم ہوتی ہے، صرف ورلڈ کپ پر توجہ نہیں۔