وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم شروع کر دی

Federal, Government

Federal, Government

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم شروع کر دی۔ سرکاری ظہرانوں اور عشائیوں پر پابندی لگادی گئی، جبکہ نئی گاڑیاں بھی نہیں خریدی جاسکیں گی۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وزاتوں اور ڈویژنز پر ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر فوری پابندی عائد کردی گئی، تاہم صرف قانون نافذ کرنےو الے اداروں کو مختص بجٹ سے ضرورت کے مطابق نئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت ہو گی۔

تمام وفاقی سرکاری محکموں میں نئی اسامیوں پر بھی پابندی لگادی گئی ہے صرف مجاز اتھارٹی کی منظوری سے ضروری عملے کی خدمات حاصل کی جاسکیں گی اس کے علاوہ تمام وزارتوں اور ڈویژن میں سرکاری ظہرانوں اور عشائیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں پرنسپل اکائونٹنگ افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یوٹیلٹی بلز کو بھی مقررہ حد سے آگے نہ بڑھنے دیں، اس کے علاوہ تمام مجاز سرکاری افسران کو صرف ایک اخبار جاری کیا جائے۔