لاہور (جیوڈیسک) مشیر وزیر اعلی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ محکمے اور ایجنسیاں ڈینگی کی روک تھام کے لئے اپنی سرگرمیاں بھرپور طریقہ سے جاری رکھیں۔انہوں نے یہ بات ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عامر سہیل کے ہمراہ سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے واسا، پی ایچ اے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ شاہدرہ کے علاقے میں کھلی جگہوں پر جمع شدہ پانی کی ڈی واٹرنگ اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا کام جنگی بنیادوں پر کریں۔قبل ازیں ڈی سی او محمد عثمان نے انکشاف کیا کہ انڈور میں سے زیادہ لاروا عزیز بھٹی ٹاؤن، سمن آباد ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن سے جبکہ آؤٹ ڈور میں داتا گنج بخش ٹاؤن اور راوی ٹاؤن سے رپورٹ ہوا ہے۔