کوٹ رادھا کشن، پتوکی: ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) کوٹ رادھا کشن اور پتوکی میں ٹریفک کے حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے علاقہ رتی پنڈی میں گلی میں کھیلتے ہوئے چھ سالہ محمد عبداﷲ تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔

پتوکی میں ٹرالے اور موٹرسائیکل رکشہ کے تصادم میں رکشہ ڈرائیور عبدالمجید، عرفان احمد اور سائرہ بی بی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بھائی ساجد اور ماجد، ان کی والدہ کوثر بی بی ،سہیل احمد ،شمیم بی بی ،بشیراحمد اور کاشف شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیاگیا جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کر لی ہے۔