شیخوپورہ :چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز سراپا احتجاج

Lady Health Workers

Lady Health Workers

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکر زسراپا احتجاج بن گئیں اور احتجاجی ریلی نکالی جبکہ ڈی سی او آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دے کر پنجاب حکومت کی انسداد ڈینگی مہم کا بائیکاٹ کرنیکا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز ضلع بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکر ز نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ ملازمت پر مستقل بھی کیا جائے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا کہ جب تک انہیں تنخواہوں کی ادائیگی اور ملازمت پر مستقل نہیں کا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ حکومت جلد ہمارے مطالبات پورے کرے۔