دھرنے سے واپسی پر تحریک انصاف کے ڈنڈا بردارمظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں دھرنے سے واپسی پر تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار مظاہرین کا سپریم کورٹ کے سامنے پولیس پر پتھراؤکیا ، پولیس کے لاٹھی چارج سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جس پر پولیس نے واپس ڈی چوک دھکیل دیا۔

اسلام آباد میں دھرنے سے واپسی پر تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہو ئی۔ مظاہرین کے پتھراؤ کے جواب میں پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ عمران خان کا رات کا خطاب سن کر دھرنے سے واپس جانے والوں نے مقررہ راستے کے بجائے دوسرا راستہ اختیار کیا۔

اور سپریم کورٹ کے سامنے جا پہنچے ۔سپریم کورٹ کے قریب پولیس کو دیکھ کر کارکنوں کو شاید اپنے قائد کا پھینٹی لگاو والا ڈائیلاگ یاد آگیا اور انہوں نے آناً فاناً پولیس پر پتھراو شروع کر دیا۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی پتھراو اور لاٹھی چارج کیا۔

جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے دو کارکن زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ایکشن کے بعد مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور پارلیمنٹ کی جانب مارچ شروع کردیا تاہم انہیں وہاں بھی پولیس کا سامنا کرنا پڑا۔ اور بالاخر اپنے رہنما علی امین گنڈاپور کے بار بار کے بلاوے پر کارکنوں کے سر سے پولیس اہلکاروں کی پھینٹی کا بھوت اترا اور وہ ایک بار پھر دھرنے کی مقررہ جگہ ڈی چوک پہنچ گئے۔