کراچی (جیوڈیسک) سینئر وکیل ریاض حسین کو اغوا اور زخمی کرنے پر پانچوں ڈسٹرکٹ کی عدالتوں میں وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کیا۔ پیر کے روز کراچی بار ملیر بار نے مکمل ہڑتال و بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
اس موقع پر وکلا عدالتوں میں جاری مقدمات میں پیش نہیں ہوئے اور مکمل بائیکاٹ کیا، عدالتوں میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ اس موقع پر جیلوں سے قیدیوں کو پیشی کے لیے نہیں لایا گیا۔ وکلا رہنماؤں نے وکلا کی ٹارگٹ کلنگ اور دھمکیوں اور سینئر وکیل کو زخمی کرنے کے واقعے پر احتجاج کیا۔