سکھر، پٹنی پولیس کا مبینہ مقابلہ زخمی ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

Sukkar

Sukkar

سکھر (جیوڈیسک) پٹنی پولیس کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد ایس ایس پی سکھر کے پریس ترجمان فرحان سرور کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او پٹنی احمد ہالیپوٹو کی نگرانی میں پٹنی پولیس کا ڈاکوئوں کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔

پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو صدام حسین میرانی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول بمعہ گولیا ں برآمد کر کے کیس درج کر لیا ہے۔