کراچی: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

Pillion Riding

Pillion Riding

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے کراچی میں امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث 5 روز قبل کراچی پولیس چیف کی سفارش پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

جس پر شہریوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔5 روز قبل جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈبل سواری پر دس روز کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بعد میں ایک اور اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں محکمہ داخلہ نے اسے پانچ روز کے لیے محدود کر دیا تھا۔