جوہرآباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کو نئی سیا سی فکر دی ہے، پی ٹی آئی کے آزادی مارچ نے کرپٹ مافیا پر زمین تنگ کر دی ہے اور قوم کے ضمیر کو جگا دیا ہے۔
عالمی طاقتیں اور پارلیمنٹ میں بیٹھے سیاسی فرعون اپنے مفادات کے لئے دھاندلی زدہ حکومت کو سہارا دے رہے ہیں انہیں پاکستانی عوام کے مفادات اور جمہوریت سے کوئی سروکار نہیں ہے۔۔
عمران خان ایک بااصول سیاستدان ہیں اپنے آئینی مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا جانتا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں ان کی دکانیں بند ہو جائیں گی اس لئے وہ حکومت کا ساتھ دینے پر مجبور ہیں۔ انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیلاب کے متاثرین کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں دھوکہ دینے کیلئے نمائشی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔