فیصل آباد (جیوڈیسک) کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد زندگی کی حرارت سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جج والا میں واقع اقبال سٹیل ورکس کا مالک ارسلان نیو سول لائن میں گزشتہ روز گرل نصب کروا رہا تھا کہ اسی دوران آ ہنی گرل بجلی کے تاروں کے ساتھ چھو گئی جس کے نتیجہ میں اسکو بجلی کا شدید جھٹکا لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
علاوہ ازیں سدھار بائی پاس کا رہائشی متوفی کاشف رکشہ لے کر سواریوں کی تلاش میں جا رہا تھا کہ اسی دوران سدھا ر بائی پاس پر بجلی کا ایک لٹکتا ہوا تار رکشہ کے ساتھ چھو گیا جس سے رکشے میں کرنٹ آنے کے باعث کاشف کی موت واقع ہو گئی۔ بعدازاں پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد دونوں نعشیں ورثا کے سپرد کر دیں۔