فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ اپنے کارکنوں کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر تنہا چھوڑ کر جانے والے قوم کے سا تھ بھی وفا نہیں کریں گے۔ دو مختلف نظریات رکھنے والے لیڈران کی کینیڈا اور لندن جانے کی تیاریاں عروج پر ہیں،عید الا ضحی سے پہلے ہی وہ بیرون ملک بھاگ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی جمہوری سوچ اور ان کا تحمل جلد نتیجہ خیز ثابت ہو گا جبکہ کروڑوں پاکستانیوں کے منتخب وزیر اعظم کے استعفیٰ کا خواب دیکھنے والوں کو کبھی تعبیر نہیں مل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے کارکنان اپنی قیادت کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔