صوابی : پولیس چوکی پر حملہ ، جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار

Swabi

Swabi

صوابی (جیوڈیسک) صوابی کے علاقے درند میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔ حملے میں دہشت گردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

جب کہ چوکی میں موجود اہلکاروں کی جوابی کارروائی اور پولیس کی بھاری نفری کے آنے پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی۔