نیویارک : سابق امریکی فوجی کا پاکستانی جوڑے پر حملہ ، تشدد

New York

New York

نیو یارک (جیوڈیسک) نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی شہری رضوان چودھری اور اس کی اہلیہ شبانہ پر سابق امریکی فوجی نے حملہ کر دیا۔ ملزم لائنہ نے دونوں کو شدید تشدد کانشانہ بنایا۔

اور ان کے دوسال کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی بھی کی۔ ملزم نے دونوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمہارے ساتھ ایسا سلوک ہونا چاہئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

جس پر ملزم نے اہلکاروں سے کہا کہ یہ دہشت گرد ہیں ، ہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ ملزم کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کلمات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔