دفعہ 144 کے نفاذ پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ہائیکورٹ طلب، تبدیلی آ گئی ہے، شاہ محمود

Shah Mehmood

Shah Mehmood

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہرمیں دفعہ 144 کے نفاذ پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں وضاحت کے لئے طلب کر لیا ، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔

تحریک انصاف کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیا گیا دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن غیرآئینی ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد صرف پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور انہیں ہراساں کرنا ہے۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر کو ذاتی حیثیت وضاحت کے لئے طلب کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا دھرنے میں آنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ، ملک کا ماحول بدل رہا ہے۔