کراچی میں ہوٹل پر بیٹھے باپ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، مختلف علاقوں سے 3 پرتشدد لاشیں برآمد

Murders

Murders

کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلرز نے ہوٹل پر بیٹھے باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا جبکہ شہر کے دیگر علاقوں سے خاتون سمیت 3 افراد کی پرتشدد لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

کراچی کے علاقے اورنگی سیکٹر گیارہ میں صابری چوک پر نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر کے ہوٹل پر بیٹھے 55 سالہ رشید اور اس کے بیٹے عادل کو قتل کردیا، رشید کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے اور وہ گزشتہ شہری حکومت میں جنرل کونسلر بھی رہ چکا ہے۔

ملیر کے میمن گوٹھ سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ کورنگی میں زمان ٹاون سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی شناخت 40 سالہ جاوید کے نام سے کرلی گئی ہے، اس کے علاوہ گلبہار کے قبرستان سے بھی ایک شخسص کی لاش ملی ہے جسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔