اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Ozone

Ozone

نیویارک (جیوڈیسک) اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ اوزون کی تہہ سورج کی روشنی کو فلٹر کرنے کے ساتھ زمین پر اس کے نقصان دہ اثرات کو بھی زائل کرتی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دسمبر 1994 سے ہر سال 16 ستمبر کو اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔ 1974 میں امریکی کیمیا دانوں نے اوزون کی تہہ کے تحفظ سے متعلق آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا۔

کہ اگر مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو 75 برسوں میں اوزون کی تہہ کا وجود ختم ہو سکتا ہے۔ اس سال اس دن کاموضوع “اوزون لئیر پروٹیکشن دی مشن گوز آن” ہے۔ کچھ روز قبل ایک تجزیاتی مطالعے سے معلوم ہواتھا کہ انٹارکٹیکا کے اوپراوزون کی تہہ میں پڑنے والا شگاف بتدریج کم ہونے لگا ہے۔