تحریک انصاف برطانیہ کے رہنمائوں چوہدری صادق حسین اور چوہدری عمران خورشید نے سیاسی کارکنوں
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)تحریک انصاف برطانیہ کے رہنمائوں چوہدری صادق حسین اور چوہدری عمران خورشید نے سیاسی کارکنوں کی ملک بھر میں گرفتاریوں چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی کرنے اور پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظالم حکمرانوں کی رخصتی قریب ہے عوام موجودہ کرپٹ حکمرانوں کو مزید برداشت نہیں کر سکتے ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جمہوریت پسند جماعتوں کے کارکنوں پر بے بنیاد مقدمات اور گرفتاریوں سے ثابت ہوگیا ہے کے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار اور نفسیاتی جنگ میں اپنی رٹ بھی کھو چکی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف ضلع بھمبر کے نو منتخب صدر چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں ہتھ کڑیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں ن لیگ کی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے شریف برادرن مزید اقتدار میں رہے تو ملک کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے مہنگائی ،بے روزگاری اور لاقانونیت کے تحفے دینے والی حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کیخلاف بے بنیاد مقدمات درج کر کے اپنا وقار بحال کرنا چاہتی ہے لیکن وہ کسی بھی صورت اپنی ایسی گھنائونی حرکتوں سے کامیاب نہیں ہو گی ۔ حکومت محاذ آرائی کی سیاست کو چھوڑ کر اقتدار سے دستبردار ہو جائے عمران خان موجود ہ کرپٹ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں نسل درنسل سیاست کا خاتمہ ہی پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی آئندے جمعے کو دی گئی کال پر بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائیگا پاکستان سمیت دنیا بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اپنے قائد عمران خان کی آواز پر انشاء اللہ ڈی چوک اسلام آباد پر اکٹھے ہو کر حکومت کے خاتمے کی تاریخ رقم کریں گے ۔ گزشتہ ایک ماہ سے حکومت نے جس دوغلی پالیسی پر عمل شروع کر رکھا ہے اس کو کسی بھی پاکستان تحریک انصاف تسلیم نہیں کرتی حکومت ایک طرف مذاکرات کیلئے اپنے وزراء کو بھیج رہی ہے اور دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف من گھڑت مقدمات درج کر کے دوغلی پالیسی پر عمل درآمد کر رہی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صدر آزاد کشمیر کے مشیر برائے اوورسیز اور پیپلز بزنس فورم برطانیہ کے سابق چیئرمین واجد علی برکی نے کہا کہ آزاد خالق کائنات کی بڑی نعمت ہے
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) صدر آزاد کشمیر کے مشیر برائے اوورسیز اور پیپلز بزنس فورم برطانیہ کے سابق چیئرمین واجد علی برکی نے کہا کہ آزاد خالق کائنات کی بڑی نعمت ہے ۔ اس کی قدر و قیمت وہ قومیں جانتی ہیں جو اس سے محروم ہیں اور اس حصول کیلئے لاکھوں قیمتی جانوں کا نذرانہ دے چکی ہیں۔ لندن میں ملین مارچ مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں پہنچے گی اور اس کے مسئلہ کشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنیلندن سے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مارچ میں شرکت کی دعوت صرف کشمیری و پاکستانی عوام کو ہی نہیں بلکہ کشمیر کے خالص انسانی مسئلے پر بلا لحاظ قوم و مذہب تمام انسان دوست لوگوں کو اپنے اختلافات بائے طاق رکھ کر بھارتی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اس میں شامل ہونگے۔ انہوں نے کہا اس وقت پاکستان بد ترین سیاسی بحران سے دو چار ہے ۔ جبکہ پاک فوج دہشتگروں کے خلاف بر سر پیکار ہے ۔ تارکین وطن نے ہمیشہ ملک پر جب بھی کوئی قدرتی آفات سیلاب یا زلزلہ آیا دل کھول کر ہمیشہ اپنے بھائیوں کی مدد کی۔ حالیہ سیلاب سے ملک میںجبکہ مقبوضہ کشمیر میں تباہی و بربادی کی نئی لہر آئی ہے۔ہمیں مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھنا ہو گا اورآخری سیلاب زدگان کی آبادکاری تک ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا۔ مخیر حضرات دل کھول کر متاثرین کی مدد کریں، تاکہ متاثرین دوبارہ اپنے گھروں کو آباد کرسکیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہلمٹ کا استعمال زندگی کی حفاظت کرتا ہے خود بھی ہلمٹ استعمال کریںاور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں ٹریفک پولیس بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہلمٹ کا استعمال زندگی کی حفاظت کرتا ہے خود بھی ہلمٹ استعمال کریںاور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں ٹریفک پولیس ہلمٹ کی پابندی کو یقینی بنائے اور شہری بھی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی بھمبر چوہدری غلام اکبر، صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر راجہ مظہر اقبال، افسر مال چوہدری نزاکت حسین، ڈاکٹر گوہر الرحمن نے ٹریفک پولیس بھمبر کے زیر اہتمام ہلمٹ کے استعمال کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں کمیونٹی ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے سکولوں ، کالجز کے اندر ہلمٹ کے استعمال کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہے اور لوگوں اور خاص طور پر طلباء کو اسی حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر سب سے زیادہ اموات ٹریف حادثات میں ہوتی ہیں موٹر سائیکل سوار اکثر اوقات ہلمٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے حادثے دوران سر میں چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو جاتے ہیں اکثر موٹر سائیکل سوار ہلمٹ کا استعمال کریں تو حاد ثات میں 80 فیصد جان بچنے کی امید ہوتی ہے ہلمٹ کے استعمال کے حوالے سے مختلف سکولوں کے بچوں نے واک ریلی بھی نکالی واک ریلی چلڈرن پارک سے شروع ہو کر کمیونٹی ہال پر اختتام پذیر ہوئی واک ریلی کی قیادت ایس ایس پی بھمبر اور افسر مال چوہدری نزاکت حسین کر رہے تھے سیمینار سے ٹریفک انسپکٹر رانا رضوان، مالک انقلابی، لیاقت جوشی نے بھی خطاب کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نظام تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہمنار کرنے کیلئے اساتذہ کو جدید علوم کی تعلیم حاصل کرنا بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نظام تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہمنار کرنے کیلئے اساتذہ کو جدید علوم کی تعلیم حاصل کرنا ہوگی ADE,JDPE اور OT تربیتی کورسز سے اساتذہ کی بہتر رہنمائی میں معاون ثابت ہو نگے آزاد کشمیر کے نظام تعلیم کو HEC کے معیار پر لانے کیلئے اساتذہ کو محنت اور لگن سے کام کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھمبر محترمہ خالدہ پروین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھمبر چوہدری طالب حسین، پرنسپل ایلیمنٹری کالج مردانہ میرپور راجہ طارق محمود، پرنسپل ایلیمنٹری کالج زنانہ میرپور محترمہ نسرین صادق نے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر میں داخلہ آگاہی مہم برائے ADE پروگرام کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے سال 2014 کی نئی تعلیم پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت آئندہ اساتذہ کی بھرتی کیلئے ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن لازمی ہو گی جبکہ پہلے سے بھرتی اساتذہ کی تربیت کیلئے مختلف تعلیمی کورسز کروائے جا رہے ہیں اساتذہ ان تربیتی کورسز سے بھر پور استفادہ حاصل کریں انہوں نے کہا کہADE,JDPE اور OTکی اسناد HEC اور دنیا کی تمام یونیورسٹیوں میں قابل قبول ہوں گی اور ان اسناد پر کسی بھی ملک میں داخلہ لیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹیچر جتنے زیادہ تربیت یافتہ ہونگے نوجوان نسل کی اتنی زیادہ بہتر تربیت و نشو ونما ہو گی ہمیں چاہیے کہ ہم خود بھی جدید علوم کی تعلیم حاصل کریں اور دوسروں کو بھی اس طرف راغب کریں سیمینار سے سید تخلیق الرحمان، عاصمہ نورین، زاہد عالم اور قاری محمد صدیق نے بھی خطاب کیا۔