علاقہ مکینوں کا پولیس کے اعلیٰ حکام سے حفاظتی انتظامات بہتر بنا کر اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کی اپیل

Karachi

Karachi

کراچی : گلستان جوہر بلاک 15 دارالصحت ہسپتال کے اطراف دن دہاڑے اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر عوام میں خوف و ہراس علاقہ مکینوں اور تاجروں کا اسٹریٹ کرائم کے ہاتھوں لوٹنا روز کا معمول بن گیا ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دارالصحت کے عقب میں کراچی میٹرو پولیٹن اسکول والی گلی میں درجنوں واقعات پیش آ چکے ہیں جس کی وجہ سے شہری اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہو چکے ہیں۔

جرائم کی روک تھام میں علاقہ پولیس مکمل ناکام اور کرائم مافیا کے سامنے بے بس نظر آتی ہے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے علاقہ پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا جارہا ہے علاقہ مکینوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے موثر حفاظتی انتظامات کرکے عوام کو اسٹریٹ کرائم کے ہاتھوں لوٹنے سے محفوظ بنائیں۔