چیمپئینز لیگ: لاہور لائنز آج سدرن ایکسپریس کے مدمقابل

Lahore Lions

Lahore Lions

رائے پور (جیوڈیسک) چیمپئیز لیگ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں آج لاہور لائنز کی ٹیم اہم میچ میں سدرن ایکسپریس کے مدمقابل آئے گی۔ لاہور لائنز کی مین راؤنڈ تک رسائی کا فیصلہ آج ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے اور انہیں سدرن ایکسپریس کے خلاف بڑے مارجن سے لازمی فتح درکار ہے۔ ادھر ساتھ ہی ناردرن نائٹس کے ہاتھوں ممبئی انڈینز کی شکست کی بھی دعا کرنا ہوگی۔

سدرن ایکپسریس نے ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیتا ہے اور لاہور کے خلاف میچ کانٹے دار ہونے کی توقع ہے۔ لاہور نے اپنے ابتدائی میچ میں ممبئی انڈینز کو مات دی تھی جبکہ ناردرن نائٹس کے ہاتھوں وہ ناکام رہے تھے۔