پیر محل کی خبریں 16/9/2014

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) بااثر قبضہ گروپ نے 22 سال سے قائم مسجد کی جگہ کو محکمہ مال کے اہلکاروں سے سازباز ہو کر فروخت کر دیا مکینوں کا مسجد فروخت کرنے والے گروپ کے خلاف شدید احتجاج علاقہ میں غم وغصہ کی لہر 22سال قبل ملک محمد عبداللہ ولد محبت خاں کی طرف سے وقف کردہ جگہ پر قائم کردہ مسجد کو محمد ارشد نامی شخص نے عرفان الحسن کو آٹھ لاکھ روپے میں فروخت کردیا مسجد کو مسمار ہونے سے بچایا جائے مکینوں کی فریاد تفصیل کے مطابق چک نمبر662/3گ ب کی 22سال پہلے تعمیر شدہ مسجد گلزا رمصطفی کھیوٹ نمبر1099کھتونی نمبر 46واقع چک نمبر662گ ب رقبہ ایک کنال جس کو ملک محمد عبداللہ ولد محبت خاں ساکن چک نمبر663/4گ ب نے منظور احمد ولد ولی محمد ساکن مندر بلاک پیرمحل سے 1992میں خرید کرکے مسجد گلزا رمصطفی کووقف کردیا جس پر عالی شان مسجد تعمیر کردی گئی مسجد کی تعمیر کے پیش نظر جگہ کا انتقال بدستورمنظور احمد کے نام رہا منظور احمد کے وارثان نے محمد ارشد نامی شخص کے کہنے پر پٹواری کی ملی بھگت سے منظور احمد کے فوت ہونے کے بعد وراثت سکینہ بی بی بیوہ اور احسن فرید ، محسن فرید ،حسن سردار فرید پسران کے نام کرکے محمد ارشد ولد محمد فیروز جٹ کھوکھر نے دولاکھ روپے میں خرید کرلی اور جعل سازی سے لاعلمی میں مسجد کی جگہ مبلغ آٹھ لاکھ روپے میں عرفان الحسن ولد عبدالمجید کو فروخت کردی جب انتقال رجسٹری مکمل ہوگیا تو عرفان الحسن کو جگہ مذکور پر مسجد تعمیر ہونے کا معلوم ہوا دیہاتیوں کو 22سالہ قدیم مسجدفروخت ہونے کا علم ہواتو علاقہ بھر میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی دیہاتیوںنے محمد عبداللہ ولد محبت خان اور امام مسجد محمد یار سیالوی کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ مسجد کی وقف اراضی کو غیر قانونی فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انتقال کو منسوخ کیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) بجلی چوری کرتے ہوئے بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر676/17گ ب میں منیر احمد ولد عبدالعزیز سکنہ زیر استعمال بختیار احمد ولد برکت علی حوالہ نمبر 18-13373-0514909 بجلی میٹر سے ڈائریکٹ تا ر لگا کر بجلی چوری کرکے 7HPکی موٹر زرعی مقاصد کے لیے استعمال کررہاتھاواپڈا ٹاسک فورس نے ایس ڈی اورائو عابد بشیر کی قیادت میں چھاپہ مار بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑکر الیکڑک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور برطانیہ پلٹ شہری کے گھر میں نقب لگاکر لائسنسی رپیٹر موبائل فون نقدی چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق ذوالفقار ٹائون پیرمحل کے رہائشی برطانیہ پلٹ محمد حنیف ولد عزیز علی قوم آرائیں کے مکان کی دوسری منزل کے کمرہ میں ونڈو سے داخل ہوکر ایک عدد رپیٹر 12بور نمبری8934/Aلائسنسی ملکیتی خود مالیتی 15000/-روپے ایک عدد موبائل فون iUS – IME NO 013532001818005سم نمبر0301-7051959مالیتی 60000/-روپے اور نقدی 7000/-روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ ہیڈسندھنائی تمام تر انتظامات کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سیلاب متاثرین کی دادرسی کے لیے نہ آئے ہزاروں فلڈمتاثرین ضلع بھر کی سرکاری مشینری سیکورٹی ایجنسیوں کے سائے میں سارا دن انتظار کرتے رہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نہ آنے پر گو نواز گو کے نعرے ہم آپ کی امدادکے لیے موجود ہے ندیم کامران صوبائی وزیر عشرزکوة کا فلڈمتاثرین کو دلاسہ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے دورہ راوی ہیڈسندھنائی کے لیے مائی صفوراں میں ہیلی پیڈتیار کرکے تین دن سے سیلاب متاثرین کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد کاعندیہ دے کر جمع کرلیا جاتا ہے سیلاب متاثرین سارا دن وزیراعلیٰ کے انتظار میں تکلیف دہ لمحات گذار کر شام کو مایوس ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی کنفرم آمد کے پیش نظر ندیم کامران صوبائی وزیر عشرزکوة کمیٹی اور ضلعی مشینری نے مثالی انتظامات کررکھے تھے ساراد ن وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد کی خبریں آتی رہی مگر وزیراعلیٰ اوچ شریف ضلع بہاولپور کے سیلابی علاقہ میں موجود رہے سارا دن وزیراعلیٰ شہبازشریف کی آمد نہ ہونے پر فلڈ متاثرین نے گو نواز گو ، گو شہبازگو کے نعرے لگانے لگے اور سخت احتجاج شروع کردیا ندیم کامران صوبائی وزیر عشر زکوة نے مظاہرین کو دلاسہ دیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ہیڈسندھنائی کا ضرور کریں گے اور سیلاب متاثرین کی خدمت میں ہم موجود ہے جن کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اس موقع پر ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، میاں خادم حسین اے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت ضلع بھر کے ای ڈی او ، ڈی ای اوز ڈی ایس پی سمیت پولیس محکمہ مال محکمہ صحت کے ضلع بھر کے تمام ملازمین کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد کے پیش نظر تعینات کرررکھا تھا