کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی

Forest Fire

Forest Fire

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کاؤنٹی میری پوسا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ وسیع رقبے پرپھیل گئی ہے، درجنوں فائرفائٹرزآگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

نیشنل پارک کے نزدیک لگی آگے نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ کے خدشے کے پیشِ نظر سات سو گھروں کو خالی کراکے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ہوائی جہاز کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ درجنوں فائرفائٹر بھی آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مزید علاقوں کوخالی کرایا جائے گا، آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔