مظفر گڑھ : پولیس سے ہاتھا پائی، جمشید دستی پر مقدمہ درج

Jamsheed Dasti

Jamsheed Dasti

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی پر مظفر گڑھ میں ساتھیوں سمیت پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنے حلقے میں بند توڑنے کی مخالفت کرنے والے جمشید دستی تلیری نہر کے مغربی کنارے پہنچے، جہاں بند میں شگاف کرنے والوں کو روکنے کی کوشش کی۔

انتظامیہ نے بند مضبوط کرنے پر جمشید دستی کو انکار کیا اور کہا کہ اس بند کے نہ ٹوٹنے سے آبادی کا بڑا حصہ متاثر ہوسکتا ہے مگر اس بات پر جمشید دستی ناراض ہوئے اور ڈی سی او، ڈی پی او اور آر ایم او کمشنر سمیت انتظامیہ سے الجھ پڑے۔

گزشتہ رات ہنگامےکے بعد قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی پر مظفرگڑھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں جمشید دستی سمیت بیس افراد نامزد اور ستر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔

مقدمہ تھانہ سٹی میں انتطامیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔