الیکشن 2013 کا انتخابی مواد 5 سال تک محفوظ رکھنے کا فیصلہ

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان الیکشن کمیشن نے 2013 کا انتخابی مواد آئندہ 5 سال تک محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے ایک سال بعد مواد تلف کردیا جاتا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جہاں انتخابی عذر داری نہ ہو وہاں مواد ایک سال بعد تلف کر دیا جاتاہے۔

تاہم 2013 کے تمام حلقوں کا انتخابی مواد آیندہ 5 سال تک محفوظ رکھا جائے گا۔