عوامی پرامن احتجاج کو طاقت سے کچلنے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے: اسرار احمد زیدی

Israr Ahmad Zaidi

Israr Ahmad Zaidi

مصطفی آباد/للیانی : سید اسرار احمد زیدی شاہ نے کہا کہ عوامی پرامن احتجاج کو طاقت سے کچلنے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے حکمران غیر جمہوری راستے پر چل رہے ہیں تشدد اور غیر جمہوری رویہ اپنایا گیا تو یہ احتجاج ملک بھر میں پھیل جائے گا۔

ہمارے بے گناہ کارکنان کو جھوٹی ایف آئی آر میں خانہ پوری کے لئے ڈال دیا گیا ہے آئی جی اسلام آباد ریاست کے ملازم بنیں بے گناہوں پر تشدد اور ہراساں کرنے کے عمل کو کبھی برداشت نہیں کریں گے پرامن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ، سیاسی کارکنان پر تشدد کیا جا رہا ہے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔