مقاصد تعلیم کا ذمہ دارانہ تعین قوم کی تقدیر بدل دیتا ہے۔ شازیہ افضل باجوہ

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: مقاصد تعلیم کا ذمہ دارانہ تعین قوم کی تقدیر بدل دیتا ہے ایسی تعلیم جس کے اسباق سچائی، انصاف پسندی اور دلیری ہوں ہماریبچوں کے لیے دنیا و آخرت میں فلاح کا باعث ہے۔ ان خیالات کا اظہار اقراء انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل میڈیم شازیہ افضل باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک سہہ جہتی عمل ہے جس میں سٹوڈنٹ ،والدین ،اور ادارہ بیک وقت کسی نہ کسی طرح اپنا کردار اداء کرتے ہوئے ترقی وکامیابی کی منازل طے کرتے ہیں اگر تینوں کا مقصد ایک ہو جائے تو کامیابی یقینی ہوجاتی ہے دورجدیدسائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔اس دور میں کمپیوٹر کی تعلیم کے بغیر جدید تعلیم کا تصّور محال ہے۔

اس لیے طالب علموں میں ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تعلیمی رجحان سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب اپنی کامیابی کی منازل طے کرے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اللہ رب العزت نے ہر انسان میںکوئی نہ کوئی خاص صلا حیت ضرور رکھی ہوتی ہے اس لیے اساتذہ کو ان نقاط پرکام کرنا چاہئے جس بچوں کی حلاحیتوں کو نکھارنے میںوہ اپنا عظیم کردار اداء کر سکیں ۔اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقراء انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ میں وہ تمام سہولیتیں اورماحول مہیا کیا گیا ہے جس میں ہر بچہ ان مختلف ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیت نکھار سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ ایک استاد کا ویژ ن بھی اقبال کے ویژن کی حقیقی تصویر ہونا چاہئے۔

سبق پھر پڑھ صداقت کا ،عدالت کا ،شجاعت کا
لیا جائے گاتجھ سے کام دنیا کی امامت کا