افغانستان کے دہشتگردی سے متعلق الزامات غلط ہیں، پاکستان

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی وامور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے دہشتگردی کو ’’سیاسی حربے‘‘ کے طور پر استعمال کرنے کے الزامات غلط ہیں انکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انھوں نے کہا کہ دہشتگردی سے متعلق پاکستان کا بڑا واضح موقف ہے، ہم ہرطرح کی دہشتگردی کو مسترد کرتے ہیں، شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پاکستان کے اس عزم کا واضح ثبوت اورآئینہ دارہے، ہم بلا امتیاز دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ آئی ایس آئی پر عسکریت پسندوں کی معاونت کے الزامات صریحاً حقائق کے منافی ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے دہشتگردی کو ’’سیاسی حربے‘‘ کے طور پر استعمال کرنے کے الزامات غلط ہیں انکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، پاکستانی سرزمین کوکسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہم یہی توقع دیگرممالک سے بھی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں مصالحتی طریقے سے آگے بڑھانا چاہیئے۔