ملتان (جیوڈیسک) وفاقی وزیر سکندرحیات بوسن سیلاب زدگان کے ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر بےہوش ہو گئے۔
وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن سیلاب زدگان کے ریلیف کیمپ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آمد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے آئے تھے کہ اچانک بے ہوش ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔