لاہور (جیوڈیسک) پی آئی اے کے ٹرمینل اور شفٹ انچارج کی معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گذار اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی جانیوالی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے۔
کہ پی آئی اے نے سینیٹر رحمان ملک اور ایم این اے رمیش کمار کی آمد کے باعث دو گھنٹے فلائٹ میں تاخیر کی جس پر مسافروں نے اپنا غصہ دونوں رہنمائوں پر اتارا اور سفر سے روک دیا۔
لیکن انتظامیہ نے اس سارے معاملہ کا ذمہ دار شفٹ انچارج ندیم اور ٹرمینل انچارج شہزاد کو ٹھہرا کر معطل کر دیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے لہذا ان کی معطلی کو کالعدم قرار دیا جائے۔