پنجاب: 24 گھنٹوں میں 9 افراد ڈینگی وائرس کا شکار

Dengue Virus

Dengue Virus

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے نو افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

میو ہسپتال لاہور میں گوالمنڈی کا رہائشی چوبیس سالہ عدنان، شیخ زید ہسپتال میں کینٹ کی رہائشی چار سالہ اقرا، چلڈرن ہسپتال میں شیخوپورہ کا رہائشی آٹھ سالہ عمر ساجد، جنرل ہسپتال میں نشترٹاوٴن کا رہائشی انیس سالہ اعجازحسین اور چونگی امرسدھو کی رہائشی تیس سالہ یاسمین جبکہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں انیس سالہ شہباز، ایک سالہ صلہ،پینتیس سالہ آصفہ اور تیرہ سالہ بلال میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد باسٹھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ شیخوپورہ، فیروز والا اور راوی ٹاوٴن کے علاقوں کو ہائی رسک قراردے دیا گیا ہے۔