مالی سال 2014 ء ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 33 ارب 75 کروڑ جاری

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت رواں مالی سال اب تک ترقیاتی منصوبوں کیلئے 33 ارب 75 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے۔

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کو سب سے زیادہ 9 ارب روپے جاری کیے گئے وزارت ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق رواں مالی سال اب تک وفاقی وزارتوں کو مجموعی طور پر 27 ارب 74 کروڑ روپے جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کو 5 ارب 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

اس دوران پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کو 9 ارب روپے سے زیادہ جاری کئے گئے۔ ریلوے ڈویژن کو 7 ارب 48 کروڑ روپے ، اعلی تعلیمی کمیشن کو 3 ارب 92 کروڑ روپے جبکہ کابینہ ڈویژن کو 80 کروڑ روپے جاری ہوئے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے منصوبوں کیلئے بھی 50 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔