توہین عدالت کیس، چیئرمین پیمرا کو نوٹس، ایک ہفتے میں جواب طلب

Pervez Rathore

Pervez Rathore

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت درخواست میں قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔ پیمرا کے پرائیویٹ ممبر اسرار عباسی نے پرویز راٹھور کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود پرویز راٹھور بطور قائم مقام چیئرمین کام کر رہے ہیں۔ پرویز راٹھور نے آج پیمرا کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جو غیرقانونی ہے۔ عدالت نے پرویز راٹھور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔