نیویارک (جیوڈیسک) ماچس کی تیلیاں آگ جلانے کے کام تو آتی ہی ہیں لیکن امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے اب ان نازک لکڑی کی تیلیوں سے مجسمہ سازی کرتے ہوئے ان کا انوکھا استعمال شروع کر دیا ہے۔
اس ماہر آرٹسٹ کا تیار کردہ ایفل ٹاور کاشاندارماڈل اپنی مثال آپ ہے جس کی تیاری میں 60 ہزار ماچس کی تیلیاں استعمال کی گئی ہیں۔ عام ماچس کی تیلیوں کو گلو سے چپکاتے ہوئے۔
یہ فنکار انتہائی باریک بینی اور احتیاط سے دلکش شاہکار تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 26 انچ اونچااور 10 انچ چوڑائی کے حامل اس دلکش ماڈل نے آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو حیران کر دیا ہے۔