آل کراچی شہید ہارون فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہنٹر اسپورٹس نے حسن اولیاء کو زیر کر دیا

کراچی : رحیم محمڈن اور ہزار محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں ہنٹر اسپورٹس ملیر نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد حسن اولیاء فٹ بال کلب کو 7-0کے مارجن سے شکست دیدی پورے میچ کے دوران حسن اولیاء کی ٹیم ہنٹر اسپورٹس کے سامنے مکمل بے بس نظر آئی اور یکے بعد دیگرے گولوں کی برسات ہوتی رہی ہنٹر اسپورٹس کی جانب سے محمد سلیم نے تین خوبصورت گول کرکے اپنی ہٹ ٹرک مکمل کی جبکہ امتیاز نے دو گول اور سلیم بلوچ اور شکیل احمد نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں ینگ بلال نے مد مقابل فرینڈز کلب کو 1-1گول سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی دوران کھیل ینگ بلال کے اسد اور فرینڈز کلب کے عدنان نے گول کئے۔

دوسرے میچ میں ملیر کی معروف ٹیم محفوظ الیون نے مضبوط حریف سندھ بلوچستان کو دوران کھیل برا بری کے بعد پنالٹی ککس پر4-3سے زیر کردیا، تیسرے میچ میں کیماڑی کی معروف ٹیم کیماڑی یونین نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد ملیر اسٹار کو نوشاد کے گول کی بدولت 1-0سے شکست دیدی جبکہ ملیر اسٹار کی ٹیم کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں کو نیشنل فٹ بال ریفری عبدالکریم ،جاوید بنگش ،سعید احمد،سلیم شاہ ،میر افضل ،پرویز اور فرید خان نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض حاجی محمد اقبال اور شیر افضل نے انجام دیئے۔

FOOTBALL TORNAMENT

FOOTBALL TORNAMENT