دسواں محسن صدیقی شہید کرکٹ ٹورنا منٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ساگر کرکٹ کلب بن قاسم ٹائون ابراہیم حیدری کے زیر اہتمام دسواں سنیٹر محسن صدیقی شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز یکم اکتوبر 2014ء سے ہوگااس خوبصورت ایونٹ میں شہر کراچی کی معروف 16کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ میں مقبالہ ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ آرگنائزین کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی سنیٹر محسن صدیقی شہید کی یاد میں یہ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا ٹورنامنٹ کا خوبصورت فائنل 15اکتوبر 2014ء کو کھیلا جائیگا ٹورنامنٹ کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔