احمد آباد (جیوڈیسک) چین کے صدر ژی جن پنگ اپنی اہلیہ کے ہمراہ تین روزہ دورے پر بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئے۔ چینی صدر نے دورہ بھارت کا آغاز وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی شہر سے کیا جہاں مودی پہلے سے موجود ہیں۔
چینی صدر کے دورے کے دوران دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ اور سرحد کے دیرینہ تنازعے کے حل پر بات ہو گی۔ چینی صدر کے دورہ بھارت کے دوران دونوں ممالک میں سو ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط بھی ہونگے۔