تمام کھلاڑی ورلڈ کپ میں جیت کے جذبے سے سرشار ہیں : مصباح الحق

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) مینار پاکستان لاہور میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ یا تاثر غلط ہے کہ موجودہ قومی ٹیم ورلڈ چیمپئن نہیں بن سکتی۔ تمام کھلاڑی ایونٹ جیتنے کے لیے متحد اور پرجوش ہیں۔

سری لنکا، بھارت، بنگلہ دیش، انگلینڈ، آئرلینڈ اور افغانستان کا دورہ کرنے کے بعد کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کی ٹرافی لاہور پہنچ چکی ہے۔ کپتان مصباح الحق نے مینار پاکستان پر ٹرافی پکڑ کر انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے اور ایسا بالکل نہیں ہے کہ قومی ٹیم اس وقت ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

مصباح الحق نے کہا کہ عمران خان سے بہت بار ٹپس لی ہیں اور ورلڈ کپ میں جانے سے پہلے بھی ان سے مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم میں انیس سو بانوے کی ٹیم کے رکن عمران خان، وسیم اکرم اور جاوید میانداد نہیں لیکن نوجوانوں پر مشتمل یہ ٹیم کسی سے کم بھی نہیں۔ ورلڈ کپ ٹرافی ساٹھ 60 سینٹی میٹر اونچی اور گیاہ کلو وزنی ہے جو سونا، چاندی اور گلٹ سے بنی ہے۔ لاہور سے یہ ٹرافی کراچی اور پھر جنوبی افریقہ روانہ ہو گی۔