کراچی (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں جامعہ بنوریہ سائٹ پہنچ کر مفتی محمد نعیم سے ان کے داماد مولانا مسعود بیگ کے قتل تعزیت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا مسعود کے قتل کا واقعہ افسوسناک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنا تبدیلی کے لئے نہیں بلکہ سوسائٹی کو بے آبرو کرنے کے لئے ہے۔ دھرنے والےاپنی سیاسی موت مر چکے ہیں اور قبرستان ڈھونڈ رہے ہیں۔30 سال میں معیشت کو اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا 30دونوں میں پہنچا۔ ہم اتنے دن دھرنے دیتے تو مذہبی تنظیموں اور مدارس پر پابندی لگ چکی ہوتی۔