تحریک انصاف اور عوامی تحریک کیخلاف مقدمات خارج کرنیکا حکم

High Court

High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب عدالت میں پیش کیا۔ عوامی تحریک کے وکیل نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ ضابطہ فوجداری ایک سو پچانوے کی دفعہ ایک اے کے تحت مقدمے کا مدعی صرف ڈپٹی کمشنر بن سکتا ہے۔

اب تک درج ہونے والے تمام مقدمات میں پولیس مدعی ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ چیف جسٹس انور کاسی نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کسی کو ماورائے آئین اقدام کی اجازت نہیں دیں گے ایسا نہیں ہونے دیں گے کہ جسے چاہا پکڑ کر بند کر دیا۔