شامی فورسز کے فضائی حملوں میں 50 افراد ہلاک

Attack

Attack

دمشق (جیوڈیسک) شامی فورسز کے فضائی حملوں میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس بمباری کے نتیجے میں باغی رہنماء بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

شام کے وسطی صوبہ حمص میں دو دنوں کے دوران کی جانے والی اس بمباری میں خواتین اور بچے بھی ہلاک ہوئے۔ مختلف باغی گروپوں کے ایک درجن کے قریب کمانڈرز کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

تلبسہ میں منگل اور بدھ کے روز کی جانے والی اس بمباری کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔